ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد چیمہ کی گرفتاری، پی ایم ایس افسران کا حمایت کرنے سے انکار

احمد چیمہ کی گرفتاری، پی ایم ایس افسران کا حمایت کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: پی ایم ایس ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر شاہد حسین کی زیر صدارت ہوا، احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں رائے منطور حسین ناصرسمیت متعدد افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پی ایم ایس افسران نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے اور احد خان چیمہ کی گرفتاری ان کا ایک انفرادی ایشو ہے۔

علاوہ ازیں اس سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پی ایم ایس افسران نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ایس افسران کے مطالبات منظور کئے جائیں اور پی ایم ایس افسران کی ترقی کا عمل تیز کیا جائے۔