(رضوان نقوی) ایف بی آرنےشوبزستاروں کاانکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا، معروف گلوکار راحت فتح علی خان،فلمسٹار نور اور صبا قمر کا آڈٹ شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان اور فلم سٹار نور اور اداکارہ صباء قمر کا انکم ٹیکس آڈیٹ شروع کر دیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں گلوکاروں اور اداکاروں کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا کہ سال 2016 کے انکم ٹیکس گوشواروں میں جو سالانہ رقم ظاہر کی ہے کیا وہ حقیقی ہے کہ نہیں؟
سٹیٹ بینک کو ایف بی آر نے تینوں فنکاروں کے حوالے سے خط لکھ کے اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات مانگ لیں ہیں۔