(شہزاد خان) ممنوعہ قراردی گی بھارتی سبزیاں، پھلوں کی درآمد روکنے کیلئے منسٹری آف کامرس کیجانب سے آزاد کشمیر حکومت کو خط لکھ دیا گیا، ممنوعہ قراردینے کے باوجود چکوتی بارڈر کے ذریعے بھارتی لہسن ،ادرک کی درآمد جاری ،مرکزی سبزی منڈی بادامی میں فروخت کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ منسٹری آف کامرس کی طرف سے آزاد کشمیر کی حکومت کو خط لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی لہسن ،ادرک ،لیموں غیر میعاری ہیں انہیں استعمال کرنے سے انسانی صحت متاثر ہونے کیساتھ زمین میں بیماریاں منتقل ہوسکتی ہیں، جس سے فوڈ سکیورٹی کے خدشات پیدا ہوجایئں گے۔
خط میں کہا گیاہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت ممنوعہ قراردی گئی بھارتی سبزیاں وپھلوں کی درآمد روکنے کیلئے اقدامات کیے جایئں۔
دوسری جانب ممنوعہ قرار دیئے گے بھارتی لہسن ،ادرک کی لاہور میں فروخت جاری ہے بادامی باغ سبزی منڈی میں دھڑلے سے غیر بھارتی لہسن ،ادرک فروخت کیا جارہا ہے شہریوں نے غیر میعاری لہسن اور ادرک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں نے غیر قانونی طور پر ممنوعہ بھارتی ادرک،لہسن ،لیموں درآمد کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔