ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کے بچوں کی موجیں لگ گئیں، اس بار کوئی بچہ فیل نہیں ہوگا

سرکاری سکولوں کے بچوں کی موجیں لگ گئیں، اس بار کوئی بچہ فیل نہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سب پاس ہیں ،اس بار کوئی بچہ فیل نہیں ہوگا، سرکاری سکولوں کے بچوں کی موجیں لگ گئیں, امتحانی نتائج کے اعلان سے قبل ہی اگلی جماعتوں میں بٹھانے کافیصلہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام بچوں کو پروموٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچوں کا ڈراپ آوٹ کم کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن ایک اور تجربہ کررہاہے,  رواں سال سرکاری سکولوں کا کوئی بچہ فیل نہیں ہوگا, تمام بچوں کو یکم مارچ سے قبل اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا جائے گا, محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام بچوں کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈراپ آوٹ سے بچنے کیلئے تمام بچوں کو یکم مارچ سے قبل ہی اگلی کلاس میں پرموٹ کیا جائے گا۔مراسلے میں خصوصی طورپر کہا گیا ہے کہ بچوں کی پرموشن کو یکم مارچ سے قبل مکمل کردیا جائے اور بچوں کو پرموٹ کرنے کے بعدسکول انفارمیشن سسٹم میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کی پرموشن کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔