ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ترک سکول آصفہ عرفان گرلز کیمپس میں 2روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد

پاک ترک سکول آصفہ عرفان گرلز کیمپس میں 2روزہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد
کیپشن: Pak-Turk Asifa irfan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر) پاک ترک سکول آصفہ عرفان گرلز کیمپس میں دو روزہ آرٹ ایگزیبیشن ہوئی، طالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے فن پاروں کوپیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک ترک آصفہ عرفان گرلز کیمپس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی فائنل ایئر کی طالبات کے بنائے تصویری فن پاروں کی نمائش ہوئی، نمائش میں مختلف موضوعات پر عکس بندی پینٹنگ کی شکل میں کی گئی۔

اسلامی کیلی گرافی،مجسمے، خاکےاورظروف پر مختلف رنگوں سے کئے گئے نقش ونگار نے نمائش کو دلچسپ بنا دیا ۔نمائش کا افتتاح سکول کے پرنسپل اسلم بھٹی نے کیا, طالبات نے اس فن کودنیابھرمیں متعارف کرانے کی خواہش ظاہر کی۔

نمائش میں شرکاء نے طالبات کی کاوش کو خوب سراہا۔نمائش مزید ایک روز جاری رہے گی۔