ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کھانے  کیساتھ  پنیر نہ ملنے پر شادی ہال میدانِ جنگ میں تبدیل

 کھانے  کیساتھ  پنیر نہ ملنے پر شادی ہال میدانِ جنگ میں تبدیل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر مہمانوں کا پارہ ہائی ہوگیا اور یوں ہال میدانِ جنگ میں تبدیل ہو گیا۔

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران لڑکے اور لڑکی والوں میں جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے کی کرسیوں اور تھپڑوں سے تواضع کی جبکہ بیچ بچاؤ کروانے والوں کو بھی مار پڑ گئی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی میں شریک لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں اور تھپڑوں کی بارش کر رہے ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر لگتا ہے تیسری جنگ عظیم پنیر پر ہوگی۔ دوسرے نے لکھا کہ یہ لوگ کرسیاں توڑ کر پنیر کے پیسے وصول کر رہے ہیں۔