محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ، توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا  جائزہ لیا

محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ، توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا  جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)مزار بی بی پاکدامن کا 97فیصد کام مکمل، مزار کو 31دسمبرسے قبل زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ  پنجاب نےپراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ  اورجاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزار اور گنبدوں کے فنشنگ ورک،مزار کے مرکزی حصے اور گنبدوں کی تزئین و آرائش کے کام  اوروزیر اعلیٰ مزار کی چھت اور گنبدوں کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی دئیے جلانےکیلئےعلیحدہ جگہ مخصوص کرنے جبکہ مزار کے مرکزی حصے میں خوبصورت لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ تزئین وآرائش کےتمام کام اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کرنے  مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راستہ کشادہ ہونےسےزائرین کوآمدورفت میں سہولت ملےگی۔
  وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کی جلد تکمیل کیلئےہدایات کی او مزار پرپاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کیلئے دعا کی۔