ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند،پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند،پروازوں کا شیڈول شدید متاثر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں دھند،رن وے پر حد نگاہ 350 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
 شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر،لاہور آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ جبکہ 16سےزائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کاشکار ہوئیں۔
 تفصیلات کے مطابق جدہ سے آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی734 منسوخ،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 ،الماتی سے آنیوالی غیر ملکی ایئر کی پرواز ڈی وی 849 ،کوالالمپور سے آنیوالی غیر ملکی ایئر کی پرواز او ڈی131 ،کولمبو سےآنیوالی سری لنکن ایئر کی پرواز یو ایل 185  جبکہ لاہور سےکولمبو جانیوالی پرواز یوایل 186 منسوخ بھی منسوخ کرنا پڑی۔