اسرائیل کے مزید حملے، دو سو پچاس فلسطینی شہید، 35 گرفتار

Israel Palestine, Hamas, IDF, Hizb Ullah, Rocket attack, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ میں جاری جنگ میں حماس کی جانب سے جنگ بندی سے انکار کے بعد ایک بار پھر خوفناک شدت آ گئی۔  اسرائیل کی فوج  نے مختلف  علاقوں پر شدید بمباری س کی جس سے کم و بیش پونے تین سو فلسطینی شہید ہہو گئے،  فلسطین میں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک کاررائی میں 35 فلسطینیوں کو حماس سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب حماس کی جانب سے  بھی اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر اور منگل کی شب اسرائیل کے کئی شہروں میں راکٹ حملوں کی وارننگ کے سائرن بجتے رہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے  سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی ۔

اسرائیل نے پیر کے روز لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے سرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کئے جانے کے بعد لبنان میں ضزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیل میں غزہ کے قریب سدروت شہر اور قریبی قصبوں ابیم اور نیر ام میں راکٹ کے الارم بج رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نصف شب کے قریب بجائے گئے ان خطرے کے الاتموں کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ خطرے کے سائرن بعد میں نہال اوز میں بھی بجتے رہے۔  غزہ  میں جاری لڑائی اور مسلسل راکٹ فائر ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں بہت سے رہائشیوں نے عارضی طور پر اپنے گھر خالی کر لیے ہیں۔