بینکوں کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے  

State bank,increased,bank timing,Fbr,City42
کیپشن: Bank,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)فیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ۔

 اسٹیٹ بنک کے ذریعے بنکوں کو 30 اور 31 دسمبر کو برانچیں صبح 8 سے رات 10بجے تک کھلا رکھنے کے احکامات ملے ہیں اور وجہ بتائی گئی ہے  اس طرح سے ایف بی آر کو ٹیکس کی وصولی میں مدد ملے گی، کاروباری اور بینکنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے اس اقدام ہر تبصرہ کیا ہے کہ محکمہ اگر ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے تو کیا دو دن پانچ پانچ گھنٹے اضافی بینک کھلوا کر ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا ؟ اور اگر پھر بھی ہدف حاصل نہ ہوا تو کیا کیا جائے گا ؟

 واجب الادا ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا پہلا اعتراف اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینکوں کو رات گئے تک برانچیں کھلی رکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے،اگر ایف بی آر 31 دنوں میں ہدف پورا نہ کرسکا تو 5 گھنٹے میں کوئی معجزہ نہیں ہوگا، سوائے کمپنیوں کو ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے پر مجبور کرنے کے، اس پریکٹس کو ختم  کیا جائے۔