(را ؤدلشاد)انسداد سموگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ،دھواں چھوڑنے والی 3 ہزار 370 گاڑیوں کو بند کیاگیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے 3 اکتوبر سے 24 دسمبر تک کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق 323 گاڑیوں کو بند کیا گیا،3 ہزار 370 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،406فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔
145 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا،مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،ضلعی انتظامیہ کے 05 سکواڈ پر مشتمل ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ انسداد سموگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔