ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹراور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ہو گئی ہیں لیکن جو سب سے زیادہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا وہ معین خان کا اور ان کے چھوٹے بیٹے اعظم خان کا ڈانس تھا۔
پاکستانی اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹراور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ہو گئی ہیں۔ گزشتہ روز مریم انصاری کی شیندی ہوئی جس میں کئی نامور ستاروں نے شرکت کی، لیکن جو سب سے زیادہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا وہ معین خان کا اور ان کے چھوٹے بیٹے اعظم خان کا ڈانس تھا۔
یاد رہے اعظم خان قومی کرکٹ کا حصہ بھی ہیں۔شادی کی تقریب سے مریم انصاری کے بھائی اور اداکار علی انصاری کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں، جن کی منگنی پاکستانی اداکاری سبور علی سے ہوئی ہے۔سبور علی بھی شادی میں آگے آگے نظر آئیں، شادی میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی شرکت کی۔
View this post on Instagram