ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات، پولنگ جاری

lahore press club election
کیپشن: lahore press club election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری، 2400 سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پریس کلب الیکشن میں جرنلسٹ اورپائنیرزپینل مدمقابل، جرنلسٹ گروپ سےجاویدفاروقی ،پائنیرزگروپ سےاعظم چودھری صدارتی امیدوار،سلمان قریشی سینئر نائب صدر کےامیدوار۔ پائنیرز پینل سے ظہیر احمد بابر سینئر نائب صدر کے امیدوار۔ نائب صدرکیلئےجرنلسٹ گروپ کےاحمدفراز،پائنیرزگروپ کی ناصرہ عتیق، سیکرٹری کیلئےجرنلسٹ گروپ کےزاہدچودھری،پائنیرزگروپ کےمیاں عابدمدمقابل ہیں۔  خزانچی کیلئےجرنلسٹ گروپ کےخواجہ نصیر،پائنیرزگروپ کےشیراز حسنات میں مقابلہ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئےجرنلسٹ گروپ سےسالک نواز ،پائنیرز گروپ سےہما میر مدمقابل ہیں

پروگریسو فرینڈز الائنس کے صدارتی امیدوار بابر ڈوگر اور جرنلسٹ پینل کے جاوید فاروقی مدمقابل، پائینرز گروپ کے  اعظم  چودھری اور ڈیموکریٹ گروپ کے میاں ہارون  میدان میں ہیں۔ آزاد امیدوار زاہد شیروانی بھی صدارتی امیدوار ہیں، سیکرٹری کی سیٹ پر عبدالمجید ساجد، زاہد چودھری، میاں عابد اور رائے حسنین طاہر آمنے سامنے ہیں۔