ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق فاسٹ بولر  شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

 سابق فاسٹ بولر  شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

 شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون‘۔

شعیب اختر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر H-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین بولرز میں شمار کیا جاتا تھا۔  ان کے پاس 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ ہے۔