ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوردنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبرپر

 لاہوردنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبرپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 318 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
 آلودگی کی شرح ایئرکوالٹی انڈیکس پر لاہور امریکن سکول میں 475 پوائنٹ، کوٹ لکھپت 451، مال روڈ ایچی سن کالج میں  440، یوایس قونصلیٹ میں  438، ٹھوکر نیازبیگ کے علاقہ میں 437، ماڈل ٹاؤن میں 437، فدا حسین ہاؤس 429، بحریہ آرچرڈ میں  406، ڈی ایچ اے فیز8 میں 404 اور مراتب علی روڈ گلبرگ میں یہ شرح 380 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی آبرآلود رہے گا،شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں سرد اورخشک رہنے کاامکان ، شہر میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا، شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 8 اورزیادہ سے زیادہ 18 سینٹی گریڈ  تک رہنے کاامکان ۔ شہرمیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد تک  رہنے کاامکان ۔