(سٹی 42) اپوزیشن کےاتحاد پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑنےلگیں، اختلافات کھل کر سامنے آگئے، ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جائے یا نہیں؟ کچھ نے حمایت جبکہ بعض نے مخالفت کردی۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے حکومت سےکسی بھی قسم کے مذاکرات اور گرینڈ ڈائیلاگ کو مسترد کردیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف ہیں، سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ضمنی انتخابات پر بول پڑے، کہاضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھےہیں کرکٹ کھیلنے نہیں۔
مولانا فضل الرحمان گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کیوں نہیں کر رہے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی مرضی کے افسر سندھ میں تعیناتی کرانا چاہتی ہے، مولانا نے افسران کی تعیناتی نہ ہونے پر جلسے میں عدم شرکت کا فیصلہ کیا، ادھر بلاول بھٹو نے جے یو آئی کی طرف سے سندھ میں تبادلوں اور تقرریوں کے مطالبات پرناراضی کا اظہار کیا ہے۔