سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کی طبیعت ناساز ہوگئی، لیگی رہنما کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیگی سینیٹر مشاہد اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ چند روز سے طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، مشاہد اللہ نے مزید لکھا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے طبعیت ناسازی کی وجہ سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہوں، میری آپ سب سے گزارش ہے کے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
— Senator Mushahid Ullah Khan (@Mushahidullahkh) December 26, 2020