گوگل کا نیا کارنامہ، حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

 گوگل کا نیا کارنامہ، حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل نےشہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنادیا۔

گوگل پر معروف شخصیات کو سرچ کریں تو ان کی معلومات پر مبنی ایک ’ پیپل کارڈ‘ نمودار ہوتا ہے جس پر سرچ کی گئی شخصیت کا نام، تاریخ پیدائش، والدین کا نام وغیرہ وغیرہ درج ہوتا ہے۔ ان معلومات کو صارفین مستند تصور کرتے ہیں تاہم گوگل نے معروف پاکستانی اداکار اور  اسکرین رائٹر یاسر حسین کی والدہ ایک ایسی شخصیت کو بناڈالا جس پر یاسر حسین ماضی میں تنقید کرتے رہے ہیں۔

گوگل نے اسریٰ بیلجک کو یاسر حسین کی والدہ بناڈالا۔ اسریٰ بیلجک کی وجہ شہرت ترک ڈرامہ ارطغرل غازی ہے جس میں اسریٰ بیلجک نے حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا تھا۔

  گوگل کے پیپل کارڈ میں والدہ کے خانے میں اسریٰ بیلجیک کا نام گوگل کی غلطی ہے یا کسی کی شرارت؟ تاہم پاکستانی سوشل میڈیا صارفین  یاسر حسین سے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کی مخالفت پر خفا ضرور تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں حلیمہ سلطان کی خوب پذیرائی ہوئی اور پاکستان کی معروف موبائل کمپنی کیوموبائل اور ٹیلی کام کمپنی جاز نے اسریٰ بیلجک ( حلیمہ سلطان)کو اپنے اشتہارات کی زینت بنایا۔ جس پر اداکار یاسر حسین نے اسریٰ بیلجک پر لفظی گولہ باری شروع کردی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer