سات سالہ بچے  کے  کارنامے پر سب حیران ،سوشل میڈیا پر چرچے 

سات سالہ بچے  کے  کارنامے پر سب حیران ،سوشل میڈیا پر چرچے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سات سالہ بچے  کے  کارنامے پر سب حیران ، سوشل میڈیا پر چرچے  ہوگئے۔

 میل آن لائن کے مطابق اس بچے کا نام گراہم شیما اور عرف عام ’کیپٹن‘ ہے ۔ وہ سیسنا 172(Cessna 172)طیارہ تین بار اڑا چکا ہے۔ اسے پائلٹ بننے کا شوق ایک ایسے حادثے کی وجہ سے ہوا کہ بڑے بڑے ایسے حادثے کو دیکھ کر جہازوں سے خوف کھانے لگیں۔ 

 
رپورٹ کے مطابق گراہم کی عمر 5سال تھی جب ایک ہیلی کاپٹر ان کے گھر کی چھت کے اوپر آ کر گرا اور تباہ ہو گیا۔ اس حادثے کے وقت گراہم گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ اس نے ہیلی کاپٹر کو اپنے گھر کے اوپر گر کر تباہ ہوتے دیکھا اور وہیں سے اس کو ہوائی جہاز اڑانے کا شوق چرایا اور اس نے باقاعدہ تربیت لینی شروع کر دی۔ وہ یوگنڈا کے انتابے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اب بھی ہوائی جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

ریاضی اور سائنس کے مضامین میں دلچسپی رکھنے والے اس بچے کی پسندیدہ شخصیت ایلن مسک ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ پائلٹ اور خلاءنورد بننا میرا خواب ہے اور میں ایک دن مریخ پر جاﺅں گا۔ایلن مسک میرے رول ماڈل ہیں۔ میں ان کے ساتھ خلاءکے بارے میں سیکھنا اور ان کے ساتھ ہی خلائی سفر کرنا چاہتا ہوں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer