( قذافی بٹ ) سینیٹ انتخابات کا دنگل، سینئر اراکین اسمبلی کو ٹاسک دے دیا گیا، سینٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ کی صورت میں کون کون سے اپوزیشن کے اراکین حمایت کریں گے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سپرد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی برتری کو برقرار رکھنے کیلئے اسمبلی میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔ شو آف ہینڈ کی صورت پنجاب اسمبلی میں کون کون سے اپوزیشن اراکین اسمبلی حمایت میں آئیں گے؟
وزیراعظم نے حمایت حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر اراکین اسمبلی کو متحرک ہونے کی ہدایات کی ہیں۔ وزیراعظم نے دو ہفتوں میں اراکین کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اور وزیراعلی عثمان بزدار کے اپوزیشن اراکین کے رابطوں کی رپورٹ بھی وزیراعظم کو بھجوائی جارہی ہے۔