’’جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اِٹ کھڑکا“کا وقت آگیا ‘‘

’’جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اِٹ کھڑکا“کا وقت آگیا ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے،جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا میں ”اِٹ کھڑکا“کا وقت آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کااپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے۔ پوری قوم عقل سے عاری اس ٹولے کے درمیان جلدجوتوں میں دال بٹتی دیکھے گی،استعفوں کا شوشہ بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے،اب یہ عناصر استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں،پچھتاوا ان کا مقدر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت کا سفر نہیں رکے گا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گھبرانے والا نہیں ڈٹ جانیوالا لیڈرہے ۔ دسمبر،جنوری ،فروری، مارچ بھی گزر جائیں گے الیکشن 2023میں ہی ہونگے۔گورنر ہاوس میں پارٹی وفود سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے لانگ مارچ اورجلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا۔ ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی سازشیں کر نیوالوں کوناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت،آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کیساتھ ہیں ۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پہلی بار موجودہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیا ہے اور آج معاشی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ۔ 30سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسڑی مکمل بحال ہو رہی ہے ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامز ن ہیں ۔ وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer