سٹی 42 :معاشی حالات سے تنگ نوجوان’’ آزادی‘‘منانے ننگا سڑک پر نکل آیا ۔
شہر قائد میں ایک شخص کو "آزادی" کے نام پر سڑکوں پر برہنہ گھومنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ کراچی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو کہ سڑک پر برہنہ حالت میں پھر رہا تھا ۔
پولیس کو ابتدائی بیان میں سلمان ولد عبد الرحمان نامی ملزم نے بتا یا کہ وہ ناظم آباد کے پاپوش نگر کا رہائشی ہے ۔سلمان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں اور وہ فوڈ پانڈا میں کام کرتا رہا ہے ۔ پولیس اہلکار نے سلمان سے سوال کیا کہ اس حالت میں کیوں پھر رہے تھے تو ملزم نے جواب دیا کہ میں آزاد پیدا ہوا ہوں اس لیے آزاد گھوم رہا ہوں ۔
یاد رہے مالی سال 21-2020 کے دوران ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 66 لاکھ 50 ہزار تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ مالی سال 20-2019 کے دوران اس کی تعداد 58 لاکھ تھی۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے سالانہ منصوبے 21-2020 کے مطابق پاکستان میں دنیا کی نویں بڑی لیبر فورس ہے جو ہر سال بڑھتی جارہی ہے۔
ملازمت یافتہ افراد کی تعداد21-2020 میں 6 کروڑ 92 لاکھ ہوجائے گی جو 20-2019 میں 6 کروڑ 21 لاکھ رہی۔لیبر فورس سروے 18-2017 کے مطابق آئندہ مالی سال (21-2020) کے لیے بے روزگاری کی شرح 9.56 فیصد بتائی گئی ہے۔