ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں کا سٹی فورٹی ٹو کا دورہ

پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں کا سٹی فورٹی ٹو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، الیکشن مہم کے حوالے سے جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں نے سٹی فورٹی ٹو کے دفتر کا دورہ کیا۔

لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کی مہم کیلئے جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں نے سٹی فورٹی ٹو کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر خرم کلیم، میاں طاہر، نوید چودھری اور انصار نقوی نے امیدواروں کا شاندار استقبال کیا۔

سٹی فورٹی آفس کا دورہ کرنے والے جرنلسٹ پینل کے نامزد امیدواروں میں صدر کے امیدوار ارشد انصاری، سیکرٹری کے امیدوار بابر ڈوگر، سینئر نائب صدر کے امیدوار افضال طالب، نائب صدر کے امیدوار قذافی بٹ، جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار حافظ فیض اور امیدوار برائے خزانچی نعیم حنیف شامل تھے۔

 گورننگ باڈی کے نامزد امیدواران عمران شیخ، مبشر حسن، رانا طاہر، شاہد چوہدری، قاسم رضا، میاں علی افضل، رانا وحید حسین، طارق مغل اور فرقان الہیٰ بھی سٹی فورٹی ٹو آفس کا دورہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

صدر کے امیدوار ارشد انصاری نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے منشور پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ گروپ نے ہمیشہ صحافیوں کی ترقی کیلئے کام کیا، الیکشن میں کامیاب ہوکر فیز ٹو کی جلد خوشخبری دینگے۔

نائب صدر کے امیدوار قذافی بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح کئی سالوں سے شعبہ صحافت سے منسلک نان ممبرز کو پریس کلب کی ممبر شپ دینا ہے جبکہ کامیاب ہوکر صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

سیکرٹری کے امیدوار بابر ڈوگر نے کہا کہ کلب کی ترقی میں جرنلسٹ گروپ کی خدمات نمایاں رہیں۔ اس سے پہلے کے تین سالوں میں پریس کلب کا برا حال تھا۔

اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو کی انتظامیہ اور کارکنوں کی جانب سے جرنلسٹ پینل کی حمایت کا اعلان کیا گیا جبکہ جرنلسٹ پینل کے دیگر نامزد امیدواروں نے بھی صحافیوں کی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔