( اکمل سومرو ) محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تبادلوں پر پاپندی عائد کر دی، کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں پر 31 مارچ تک پاپندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجوں میں جاری اکیڈمک سیشن کے باعث محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تبادلوں پر پاپندی عائد کر دی ہے۔ تبادلوں کے لیے جمع شدہ تمام درخواستوں کو یکم اپریل 2020ء سے زہر غور لایا جائے گا۔ تبادلوں کے لیے جمع کرائی گئی آن لائن درخواستوں پر بھی عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈی پی آئی کالجز سمیت تمام افسران کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق آن لائن درخواستوں کی دوبارہ وصولی کا آغاز یکم اپریل سے 30 اپریل تک کیا جائے گا، درخواستوں پر عمل درآمد کا آغاز دو مئی سے 31 مئی تک ہوگا۔ یکم جون سے لے کر پندرہ جون تک تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔