ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں عوام مہنگائی سے بے حال ہوگئے

اوپن مارکیٹ میں عوام مہنگائی سے بے حال ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہرکی اوپن مارکیٹ میں عوام مہنگائی سے بے حال ہوگئے، گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں نے شہریوں کو کنگال کر کے رکھ دیا۔ اوپن مارکیٹ میں دالیں تیس سے پچھتراورلال مرچ ایک سو پینتیس روپے اضافی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔

شہرمیں گراں فروش مافیا اورناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخنامے کوردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے، دال ماش کی سرکاری قیمت ایک سوپینسٹھ مگراوپن مارکیٹ میں فروخت دوسوچالیس روپے فی کلوگرام میں کی جارہی ہے۔ دال چنا کی سرکاری قیمت ایک سو چار مگرایک سو چالیس روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔ اسی طرح دال مونگ کی سرکاری قیمت 154مگر فروخت دوسو دس روپے فی کلوہورہی ہے۔

لال مرچ، کالے چنے، بیسن اورچینی بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔

لال مرچ کےسرکاری نرخ تین سو پچیس روپے فی کلوگرام ہیں اورلال مرچ اوپن مارکیٹ میں چارسوساٹھ روپے فی کلوگرام کےحساب سے فروخت کی جارہی ہے، چینی کی سرکاری قیمت ستر اور فروخت پچھتر روپےفی کلوہورہی ہے۔ مہنگائی سے ستائےعوام نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرمیں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کواشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مل سکیں۔

Shazia Bashir

Content Writer