سٹی42: سات بجکر 47 منٹ پر شروع ہونے والے سورج گرہن10 بجکر 19 منٹ پر اختتام کو پہنچا، سورج گرہن پر مساجد میں نماز کسوف کی بھی ادائیگی۔
جامع مسجد بخاری اور پنجاب یونیورسٹی سمیت کئی مقامات پر شہریوں نے نماز کسوف ادا کی۔یادر ہے اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’ رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔