ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، فنی تعلیمی اداروں میں عملی امتحانات اور لیب بنانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فنی تعلیم کے فروغ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ فنی تعلیمی اداروں میں عملی امتحانات اور لیب بنانا لازمی ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے اداروں کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، فنی تعلیم کو فروغ دے کر ملک سے غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معیاری فنی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

  میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے اداروں میں عملی امتحانات کا نہ ہونا قابل افسوس ہے، ہم ایسا نظام بنائیں گے جس سے طلبا کے لئے آسانیاں پیدا ہوں، طلبا کے لئے پریشانیوں کا باعث بننے والا نظام ہر قیمت پر بدلیں گے۔