ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلفی بخاری کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

 زلفی بخاری کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ آف پاکستان نے زلفی بخاری کی  تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے  زلفی بخاری کی تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ سید ذوالفقار علی بخاری اپنے وکیل اعتزاز احسن کے ہمراہ پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کون ہے زلفی بخاری اسکی کیا اہلیت ہے، اچانک تعیناتی کیسے کر دی گئی، نئے پاکستان میں تو جید لوگوں کو لگانا چاہیے تھا، ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر تعیناتی کا عدالت جائزہ لے گی۔ اعتزاز احسن بولے جسے وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہو وہ معاون خصوصی لگ سکتا ہے۔ معاون خصوصی کی اہلیت پر تو سوال بھی نہیں کیا جا سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رہےہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زلفی بخاری غیر قانونی طور پر بطوروزیر کام کر رہے ہیں۔ زلفی بخاری دوہری شہریت کے باعث اس عہدے کے اہل نہیں۔

 اعتزاز احسن نے کہا کہ زلفی بخاری کی وجہ سے برٹش ائیرویز پاکستان آئی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ برٹش ائیرویز کو لانے سے بہتر تھاکہ پی آئی اے کو فعال کرتے۔ اعتزاز احسن بولے زلفی بخاری معاون خصوصی ہیں وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر رہے۔

 چیف جسٹس پاکستان نے زلفی بخاری کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر زلفی بخاری انتظامی اختیارات استعمال کریں گے تو پھر اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer