(زاہد چودھری) جناح ہسپتال میں دس برس سے ادھوری عمارت کی تکمیل کا فیصلہ، 2009ء میں تین کروڑ کی لاگت سے بننے والی ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کی عمارت کو نامکمل ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔ بورڈ آف مینجمنٹ نے تکمیل کیلئے90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
جناح ہسپتال کی انتظامیہ کوآخر کار ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کی ادھوری عمارت کی تکمیل کا خیال آہی گیا۔ دس برس قبل رکن قومی اسمبلی یاسمین رحمن کے خصوصی فنڈز سے ایمرجنسی سے متصل عمارت کے فرنٹ پر ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کی عمارت تعمیر کر نے کا کام شروع کیا گیا تھا جسے اب مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔عمارت میں ہسپتال کا میڈیسن سٹور شفٹ کیا جائے گا۔