(سٹی42) تھانہ گجرپورہ کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکوؤں نے شہری حافظ زاہد کی فیملی سے پندرہ تولے زیور، موبائل فون اور نقدی لوٹ لی۔ سٹی فورٹی ٹونے فوٹیج حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گجرپورہ کی حدود کوٹ خواجہ سعید میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈاکوؤں نے حافظ زاہد اور اس کے اہل خانہ کا پیچھا کیا اور شادی پر جانے سے پہلے ہی انہیں لوٹ لیا۔ ڈاکو گن پوائنٹ پرپندرہ تولے زیور،موبائل فون اورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔
سٹی42 نے واردات کی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک ڈاکو لوٹتا رہا جب کہ دوسرا نقاب پہن کرہوائی فائرنگ کرتارہا۔ اس دوران عام شہری قریب سے گزرتے رہے لیکن کسی نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے