مشہور شاعر منیر نیازی کو دنیا فانی سے کوچ کیے 11برس بیت گئے

مشہور شاعر منیر نیازی کو دنیا فانی سے کوچ کیے 11برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اردواور پنجابی کے صف اوّل شاعر منیر نیازی کو دنیا فانی سے کوچ کیے 11 برس بیت گئے۔ وہ صاحب اسلوب تھے، انکی شاعری اور شخصیت میں کوئی فرق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاعری میں جداگانہ اسلوب رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر منیر نیازی مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے بعد وہ لاہور آگئے، یہاں اخبارات، ریڈیو اور بعد میں ٹیلیویژن سے وابستہ رہے، وہ بیک وقت شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔ انہوں نے جدوجہد بھری زندگی گزاری، جس کی بھرپور عکاسی ان کی شاعری میں نظر آتی ہے۔

منیر نیازی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا۔

منیر نیازی 26 دسمبر 2006ءکو لاہور میں وفات پاگئے، لیکن شاعری میں احتجاج کی آواز جب بھی بلند ہو گی منیر نیازی کا نام ضرور یاد آئے گا۔ سچ یہ ہے کہ وہ ایک طلسماتی شاعر تھے جن کی شاعری آج بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔