ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال کی دیوار گرانے کیخلاف پیرا میڈیکل سٹاف سراپا احتجاج

جنرل ہسپتال کی دیوار گرانے کیخلاف پیرا میڈیکل سٹاف سراپا احتجاج
کیپشن: City42 - General Hospital Paramedical Staff
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان): سیاسی اثرورسوخ کی بنا پر جنرل ہسپتال کی دیوار گرانے اور ایف آئی آر درج نہ ہونے پر پیرا میڈیکل سٹاف سراپا احتجاج، سینکڑوں مریض خوار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں دیوارگرائے جانے پرپیرامیڈیکل سٹاف سراپااحتجاج بن گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہایم پی اے رمضان بھٹی اور یوسی چیئرمین طارق کمبوہ نے سرکاری عمارت کو نقصان پہنچایا ،،پولیس نے ایف آئی آر تک درج نہ کی۔

ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ دیوار گرنے سے قریبی ہاسٹل اور کوارٹرز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔

جنرل ہسپتال میں احتجاج کے باعث علاج معالجہ کے لیے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں