پرویز الٰہی حکومت  میں کرپشن کا بڑا سکینڈل

Corruption in District Headquarters Hospitals Punjab, Auditor General of Pakistan, City42, Bogus CT Scan cases, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی حکومت کے دوران پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں  میں سال 2022  میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے بوگس رسیدوں پر 20 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں ۔ آڈیٹر جنرل نے کروڑوں کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ۔


آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مالی سال 22 -2021 کے آڈٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ  میں محکمہ پرائمری ہیلتھ میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت سال 2017 میں پرائیویٹ فرم کو ٹھیکے پر دی گئی ۔ مریضوں کے سٹی سکین ٹیسٹ کی جعلی رسیدیں تیار کی گئیں اور غریب مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت دینے کی بجائے رقم ہڑپ کر لی گئی ۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مجاز ڈاکٹروں کے جعلی دستخط کرکے جعلی رسیدیں بنائی گئیں اور 20 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ خورد برد کی گئی ۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں اس معاملے کی مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تاہم محکمہ پرائمری ہیلتھ  کے کارپردازوں کی جانب سے  بوگس رسیدوں پر ادائیگیوں کے اس سکینڈل  کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔