محسن نقوی کاوژن،ہسپتالوں میں انتظامات کی بہتری کیلئےکوشش جاری

 محسن نقوی کاوژن،ہسپتالوں میں انتظامات کی بہتری کیلئےکوشش جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلیٰ محسن نقوی کاوژن، ہسپتالوں میں انتظامات کی بہتری کیلئےکوشش جاری ہے۔
ڈی سی لاہورنےفلٹرکلینک بلال گنج اورڈسٹرکٹ جنرل ٹی بی ہسپتال کادورہ کیا۔انہوں نے ان ڈور سروس، ڈینگی کاؤنٹر سمیت مختلف وارڈز چیک کیے۔ڈی سی نے مریضوں کی عیادت، مریضوں اور لواحقین کو درپیش مسائل سنے۔جبکہ وارڈز میں صفائی کی ابتر صورتحال پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ناقص انتظامی امور پرایم ایس کووارننگ دی اور بہتری نہ لانے پر تادیبی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
ہسپتال کا انتظام پنجاب ہیلتھ فیسلٹی مینجمنٹ کمپنی کے حوالےکردیا اور بہتری کیلئےڈیڈلائن بھی دیدی۔ڈی سی کا مریضوں کو نامکمل سہولیات فراہم کرنے پر عملے پر اظہار برہمی اور وارننگ جاری کردی۔ ڈی سی لاہور کاہسپتال میں پری خراب اشیاء، کاٹھ کباڑ کو فوری نیلام کرنے کا حکم دیا۔اے سی سٹی کو قانونی تقاضے پورے کر کے ایم سی ایل کی مدد سے میٹریل فوری ٹھکانےلگانے کاحکم دیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کو ہسپتال کے اندر اور اطراف میں زیرو ویسٹ کرنے کا حکم دیا۔

Ansa Awais

Content Writer