ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف  کی پاکستانی نظام پر تنقید ، ویڈیو وائرل

 خواجہ آصف  کی پاکستانی نظام پر تنقید ، ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف  کی پاکستانی نظام پر تنقید ویڈیو بھی شیئر کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق  خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر  ایک ویڈیو شیئر کی اورلکھا کہ یہ مشرق بعید کے کسی ملک کی مسجد ہے جہاں نمازی نہایت اطمینان کیساتھ موبائل فون اورجوتیاں چھوڑ کے نماز کے لئے جا رہے ہیں ،وطن عزیز میں مسجد کی ٹوٹیوں اور سٹیل کے گلاس کو بھی زنجیر کے ساتھ محفوظ کیا جاتا ھے، جوتی آگے رکھ نماز پڑھو تو “صاحب علم”کہتے نماز نہیں ھوتی جوتی پیچھے رکھ کے پڑھو تو جو تی نہیں ھوتی ۔ دعوی ھے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer