ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نیب ترامیم کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق نیب ترامیم کیخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 اگست کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس کی جانب سے متعلقہ فریقین کو کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سے کیس میں فل کورٹ بنانے کی رائے دی تھی۔