عثمان خان : ملک میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے آئی جی بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان کو 29 اگست کو طلب کرلیا۔
ملک میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے آئی جی بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان کو 29 اگست کو طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بھی 29 اگست کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ کو 29 اگست کو طلب کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو بھی 29 اگست کو مشاورت کے طلب کرلیا، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ انتخابی تیاریوں سے متعلق کمیشن کو آگاہ کرینگے، جبکہ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے صوبےمیں افسران کےتقرروتبادلوں پربریفنگ دی جائیگی۔ آئی جی سندھ امن و امان کی صورتحال،سیکورٹی انتظامات سےآگاہ کرینگے۔