ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بلوں میں اضافہ،تحریک انصاف کے  سینئر رہنما نے بڑا قدم اٹھا لیا

بجلی بل،ٹیکس،تحریک انصاف،اعجاز چوہدری،احتجاج،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اعجاز چودھری کی قیادت میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اعجاز چودھری کہتے ہیں حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے  بجائے بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں۔
تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ رہنما تحریک انصاف اعجاز چودھری کی قیادت میں ٹاؤن شپ لیسکو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علی اعجاز چودھری سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اعجاز چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت قدرتی آفت ہے ۔ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث یہ حالات ہیں اور وہ بیرون ملک سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے جو عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔