ویڈیو، سیلابی ریلہ لگژری ہوٹل کی عمارت بہا لے گیا

 Hotel Building Swept Away By Flood, Video Viral On Social Media
کیپشن: Hotel Building Swept
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مون سون کی بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچا دی، نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا، تعلیمی اداروں، تفریحی سرگرمیاں اور  متعدد کارباری مراکز بھی بند ہوچکے ہیں، سوات میں سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلے میں ہوٹل کی عمارت بہہ گئی۔

تفصیلات کےمطابق سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث کئی لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں، ریسکیو اور انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سوات میں ایک لگژری ہوٹل کی عمارت گر گئی، ہوٹل کی عمارت سیلاب میں بہنے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ سوات میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارات گر چکی ہیں، کئی لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیو ہنی مون ہوٹل کالام کی بلڈنگ سیلاب میں بہہ گیا، بارشوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے جس کے باعث رابطے بھی مشکل سے ہورہے ہیں۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer