(جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی، کنٹریکٹ پر بھرتی ہزاروں اساتذہ کوسوشل سکیورٹی بینیفٹ 2022 کی تنخواہ کے مطابق نہ دیا جاسکا، اساتذہ کا کہنا ہے پے سکیل روائز ہونےکے باوجود سوشل سکیورٹی بینیفٹ تاحال 2017 کی تنخواہ کے مطابق دیا جارہا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم توجہ کے باعث کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ سوشل سکیورٹی بینیفٹ سے محروم ہیں. جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کو سوشل سکیورٹی بینیفٹ 2022 کی تنخواہ کےمطابق ملنا چاہیے، سوشل سکیورٹی بینفیٹ 2017 کے مطابق ملنے سے اساتذہ کو سالانہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ایس ایس بی 2022 کی تنخواہ کے مطابق دینے کیلئے اے جی آفس کو مراسلہ لکھ دیا ہے،اساتذہ کو ایس ایس بی جلد 2022 کی تنخواہ کے مطابق ملنا شروع ہوجائے گا۔