ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امیتابھ بچن نے یاداشت کمزور ہونے کا اعتراف کر لیا

امیتابھ بچن
کیپشن: امیتابھ بچن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ  فلم سکرپٹس کی  بار بار ریہرسل  کی وجہ یہ ہے کہ اس  عمر میں تیزی کے ساتھ سطروں (اسکرپٹ کی لائنوں) کو یاد نہیں کیا جاسکتا۔ 

  ذرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہم جو چاہتے ہیں وہ پورا کیا جائے، اسی لیے میں بار بار ریہرسل کرتا ہوں، تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔ کچھ ساتھی اداکار کہتے ہیں کہ میں بہت زیادہ تیاری کرتا ہوں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ مجھے اپنے انداز میں کام کرنے دو۔

یاد رہے کہ وہ اپنی آئندہ آنے والی فلم (چہرے) میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کے پروڈیوسر آنند پنڈت کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی بھی موجود تھے، دونوں نے اس فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔