ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ،لیکن کب سے؟

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کی مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی،بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

  تفصیلات کےمطابق مون سون ہوائیں27 اگست کی شام یا رات سے شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران  لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں   تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔