سیلون میں گھس کر تین اوباشوں کی خاتون سے زیادتی

سیلون میں گھس کر تین اوباشوں کی خاتون سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے نہ صرف معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں بلکہ ان کے والدین بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ خواتین کا گھروں سے نکلا محال ہوگیا ہے، گلی گلی حوس کے بھیڑیئےخواتین کو نوچنے کیلئے پھر رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون تھری میں واقع سیلون میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ تین ملزمان خورشید یاسین، فاروق اور عکاش سیلون میں داخل ہوئے، سیلون میں مجھ سمیت تین خواتین موجود تھیں، مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم خورشید یاسین نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے بالوں سے پکڑ کر گھیسٹا اور 19ہزار روپے چھین لیے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھیوں عکاش اور فاروق نے میرے علاوہ خواتین سے زیادتی کی کوشش کی، دونوں خواتین نے خود کو واش روم میں بند کرکے ملزمان سے جان بچائی۔ واقعہ کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ گولڑہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آر کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ موقع پاکر 15پر کال کی تو ملزمان فرار ہوگئے۔ دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

ادھر غالب مارکیٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانا ڈالا، مقدمہ متاثرہ خاتون اقصیٰ منیر کی مدعیت میں ملزم احمد کیخلاف درج کیا گیا۔ مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے اسے نوکری کا جھانسہ دے کر غالب مارکیٹ کے ہوٹل میں زبردستی زیادتی کی۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری اور اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔