ویب ڈیسک : افغانستان سے سچے پیار کا راگ الاپنے والا بھارت بدل گیا۔نئی دہلی نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر کو ملک بدر کر دیا، کسی بھی مسلم افغان کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ ۔
رپورٹ کے مطابق سفارتی پاسپورٹ ہونے اور افغانستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی و سرکاری عملے کے لیے ویزا فری سفر کے معاہدے کے باوجود نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی خاتون ایم پی رنگینا کارگر کو ملک بدر کر دیا گیا۔رنگینا کارگر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے ملک بدر کیا گیا جیسے وہ کوئی مجرم ہوں، گاندھی جی کے ہندوستان سے کبھی یہ توقع نہیں کی تھی، ائیرپورٹ پر کہا گیا کہ معذرت ہم آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بدل گئی ھےاور افغانستان بھارت اچھےتعلقات تھےاور وہ اسی پاسپورٹ سےکئی دفعہ بھارت آ چکی ہیں۔ائر پورٹ حکام نے مدد سے صاف انکار کر دیا۔ یادرہےرنگینا کارگر جس دن دہلی پہنچی تھیں اسی روز ان کا ڈاکٹر سے اپائنمٹمنٹ طے تھا اور 22 اگست کی ان کی واپس ریٹرن ٹکٹ بھی تھی کیونکہ وہ اکیلی بھارت آئی تھیں جب کہ ان کے خاوند فہیم اور چار بچے استنبول ہی میں قیام پذیر تھے۔