(عرفان ملک)گریٹر اقبال پارک جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس کا بڑا اقدام ، ڈی آئی جی آپریشنز نے جنسی ہراسگی کے کیسز پر فوری کاروائی کی ہدایت جاری کر دی ۔
ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ فوری کاروائی نہ کرنے والے محکمے میں نہیں رہیں گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے جنسی ہراسگی کے کیسز کے حوالے سے ڈویژنل ایس پیز سے اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی یا ڈومیسٹک وائلنس جیسے واقعات پر کوتاہی برداشت نہیں ہو گی ، ون فائیو کی کالز پر رسپانس ٹائم ڈی آئی جی آفس سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم کی ایف آئی آر پر تاخیر کرنے والے افسران محکمے کا حصہ نہ ہونگے ، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسگی اور حساس واقعات میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز موقع پر خود جائیں ، تمام کیسز کو ایسے دیکھا جائے جیسے انکے اپنے فیملی ممبرز کے ساتھ کوئی واقعہ رونما ہوا ہو ۔