اپٹما انتخابات، گوہر اعجاز گروپ نے13ویں مرتبہ کلین سویپ کرلیا

Gohar Ijaz
کیپشن: Gohar Ijaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: اپٹما انتخابات2021، گوہر اعجاز گروپ نے13ویں مرتبہ کلین سویپ کرلیا، گوہراعجازگروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 25اگست تک کاغذات جمع کرانے کی ڈیٹ دی گئی تھی۔ سینٹرل کی 12 سیٹوں میں سے 7 پنجاب اور کے پی کی سیٹیں جبکہ 5 سیٹیں سندھ اور بلوچستان کی تھیں۔ کل 12 لوگوں نے ہی اپلائی کیا جو بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

منتخب ہونے والوں میں عبدالرحیم ناصر، احمد شفعی، بلال شریف، حسین احمد، عرفان احمد، سید عمر شاہ، عامر شیخ، آصف انعام ، طارق سعود، مرظم اعجاز، افضل عمر شامل ہیں۔ گوہر اعجاز گروپ بلا مقابلہ 12ویں مرتبہ الیکشن جیتا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیئر مین  اپٹما گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 13 سال سے مجھ پر اعتبار کیا انکا مشکور ہوں، ملکی ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حکومت سے صرف ایک چیز مانگی تھی کہ گیس اور بجلی ریجنل قیمتوں پر دیں، اپٹما کے منشور کو تحریک انصاف نے اپنے منشور میں ڈالا۔تیسرا سال ہے کہ پنجاب کی صنعت میں اضافہ ہوا ہے۔