ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچے میں بھوت کا کہہ کر جعلی پیر کی دل دہلا دینے والی حرکت

بچے میں بھوت کا کہہ کر جعلی پیر کی دل دہلا دینے والی حرکت
کیپشن: جعلی پیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معاشرے میں جعلی پیروں ،جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے، جنہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں۔ کوئی جعلی پیر خواتین کو گھر بسانے کے غلط اور ناجائز طریقے بتاتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اس خاتون میں جنات کا سایہ ہے۔ ایسے جھوٹے پیروں کی وجہ سے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے پیر وفقیر کے پاس جانے سے اجتناب کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جعلی پیر نے یہ کہہ کر 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا کہ بچے پر بھوت کا سایہ ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 10 سالہ حسن کے گھر والے بچے کو دم کرانے کیلئے پیر کے پاس لے گئے جہاں پیر نے اس کے اہلخانہ کو بتایا کہ اس میں بھوت ہیں۔

جعلی پیر نے یہ کہہ کر بچے کو ایک کمرے میں بند کردیا اور ڈنڈوں سے اس پر تشدد کیا۔ تشدد کی وجہ سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بےہوش ہوگیا۔ 10 سالہ حسن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ورثا کی شکایت پر جعلی پیر کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔