ویب ڈیسک : بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی، جس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئیں۔ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور راجہ پرویز اشرف نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے قیادت کو پنجاب سے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد کے معاملے سے آگاہ کیا۔ پنجاب میں پارٹی کی تنظیمی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔