ویب ڈیسک: انسان سب کچھ جاننا چاہتا ہے لیکن یہ کبھی سوچنا بھی نہیں چاہتا کہ اس کو موت کب آئے گی، انسان کی زندگی اور موت پر ہزاروں سال سے ریسرچ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب سائنس دانوں نے بعض ایسی علامات دریافت کر لی ہیں جن سے پتہ چل سکتا ہے کہ اس کی موت کا دن قریب ہے۔ ہمارے ساتھ مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے اس ریسرچ پر بھی اب تک اربوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔
سائنس دانوں نے صرف امریکہ میں 90 لاکھ ایسے افراد پر ریسرچ کی ہے جو قریب المرگ ہیں۔ سائنس دان ان کے دماغوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آپ کی موت جب قریب ہوتی ہے تب آپ ان لوگوں کو زیادہ تر خواب میں دیکھتے ہیں جنہیں آپ پیار کرتے ہیں اور وہ مر چکے ہوتے ہیں۔ لوگوں کو موت کے قریب زندگی کے خاتمے کے تجربات کے خواب زیادہ آتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب لوگ مر جاتے ہیں، چاہے وہ حادثے کا شکار ہوں یا کسی مرض میں مبتلا ہوں حتمی بات یہ ہے کہ ان کا دل کام کرنا رک جائے گا جو ناقابل واپسی ہے۔مختصر اگر دل ، دماغ یا پھیپھڑوں میں سے کوئی ایک بھی اعضا کام کرنا چھوڑ دے تو جلد ہی موت واقع ہو جاتی ہے۔
مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
یہ سوال کم از کم 34 ہزار سال سے انسانی سرگرمیوں میں الجھا ہوا ہے، سب سے پہلے اس سوال کا رحجان ، مشاہدہ اور سائنسی تجزیہ 1740 میں سامنے آیا ، جب شمالی فرانس کے ایک فوجی ڈاکٹر سے ایک رپورٹ آئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک مریض بہت زیادہ خون نکالنے کے بعد ہوش کھو بیٹھا۔ اس نے بعد میں بتایا کہ اس نے ایسی روشنی دیکھی ہے جیسے وہ جنت میں ہے۔ ڈاکٹر نے قیاس کیا کہ دماغ میں خون کے بہت زیاسہ بہاؤ نے ان کے پُرسکون جذبات کو جنم دیا ہے۔ اس کا موازنہ ایسے لوگوں کی رپورٹوں سے کیا جو ڈوبنے ، ہائپوتھرمیا اور پھانسی سے بچ گئے تھے۔