ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس کے ڈرائیورز سراپا احتجاج

 میٹرو بس کے ڈرائیورز سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماس ٹرانزٹ تھارٹی کی وعدہ خلافی پر میٹرو بس کے ڈرائیورز سراپا احتجاج ، میٹروبس ڈرائیورز کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں آئندہ منگل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
 تفصیلات کے مطابق  ماس ٹرانزٹ تھارٹی کی وعدہ خلافی پر میٹرو بس کے ڈرائیورز سراپا احتجاج ، میٹروبس ڈرائیورز کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں آئندہ منگل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ میٹرو بس کے ڈرائیورز نے گجومتہ اسٹیشن پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ چیف ڈرائیور میٹر بس سروس ظہیر ظہور کا کہنا ہے کہ جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وعدہ خلاف کی ۔ انہیں البیراک سے بقایاجات لے کردینے کی جھوٹی  تسلی دی گئی کل بلا کر بقایا جات کی ادائیگی نہ کرسکنے کا ٹکا سا جواب دیا گیا ۔ میٹروبس کےڈرائیورز  کا کہناتھا کہ  حق حلال کی کمائی کے حصول تک پر امن احتجاج کریں گے ۔ اگر آئندہ سوموار تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو منگل سے میٹرو بس میں  پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔